چین سے شکست کے بعد بھارتی فوجیوں کی زخمی حالت میں رونے کی ویڈیو سامنے آ گئی

  • June 21, 2020, 1:30 am
  • World News
  • 95 Views

لداخ کے محاذ پر چین سے شکست کے بعد بھارتی فوجیوں کی زخمی حالت میں روتے ہوئے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا جب بھارتی فوجی بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو بلا وجہ قتل کرتے تھے۔تاہم قدرت کا اپنا ایک طریقہ ہے اور اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔ حال ہی میں چینی فوج نے متعدد بھارتی فوجیوں کو بے دردی سے ہلاک اور زخمی کیا۔
انہوں نے بھارتی فوجیوں کو شکست دینے کے لئے لاٹھیوں اور پتھروں کا استعمال کیا۔ اب ایک ویڈیو اب منظر عام پر آگئی ہے جس میں درد کے سبب بھارتی فوجی روتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ویڈیو لداخ کی ہے جہاں چینی فوجیوں نے بھارتی افواج کو گھٹنوں کے بل جھکنے پر مجبور کردیا۔
ویڈیو میں بھارتی فوج کے اہلکار زخمیوں کو دلاسا دے رہے ہیں۔

اور کہتے ہیں فکر نہ کرو،ہمت نہ ہارو ، ایمبولینس آرہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی کس طرح رو رہے ہیں اور درد میں چیخ رہے ہیں۔کچھ فوجی تو خون میں لت پڑے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی فوجیوں نے کس بری طرح سے بھارتیوں کو پیٹا ہے۔اگرچہ بہت سے لوگ یہ دعوی بھی کررہے ہیں کہ یہ ویڈیو مقبوضہ کشمیر کی ہے ، جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے تاہم یہ بھارتی فوج کے جوانوں کی کمزوری کو ظاہر کر رہی ہے۔



۔قبل ازیں بھارتی فوج کی روتے ہوئے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مذاق اڑیا جا رہا ہے کیونکہ کسی بھی ملک کے فوجی اگر جنگ کے ڈر سے رونا شروع کر دیں تو وہ مناسب بات نہیں ہوتی۔



۔واضح رہے کہ چین کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہو گئے تھے جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔