شہید بینظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

  • June 21, 2020, 2:25 am
  • Featured
  • 139 Views

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 67 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ آج منائی جائے گی، جس کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ نودیرو ہاؤس میں سالگرہ کیک بھی کاٹیں گے جبکہ ملک بھر میں سماجی فاصلے کو یقینی بناکر ایس او پیز کے تحت تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 میں بھٹو خاندان میں جنم لیا اور دو مرتبہ ملک کی وزیراعظم منتخب ہوئیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کورونا وبا کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نہیں منائی جارہی جبکہ ان کے سیاسی جانشین چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج گڑھی خدابخش بھٹو میں ان کی مزار پر کسی بھی وقت حاضری دیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

نودیرو ہاؤس میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹیں گے، دوسری جانب ملک بھر کے کارکنان اپنے گھروں اور پارٹی دفاتر میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

کورونا وبا کے پیش نظر پارٹی رہنما اور کارکنان تقریب کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بناکر ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔