حکومت اور بی این پی کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

  • June 21, 2020, 12:26 pm
  • Political News
  • 111 Views

حکومت اور بی این پی کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سردار اختر مینگل سے ملاقات بغیر نتیجے کے ختم ہوگئی، سربراہ بی این پی نے مطالبات پورے نہ ہونے تک اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر اور پرویز خٹک نے سردار اختر مینگل کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی ہے لیکن یہ ملاقات بے نتیجہ رہی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور پرویز خٹک کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ بی این پی سے بات چیت کریں اور انہیں حکومتی اتحاد میں واپس لانے کی کوشش کریں تاہم ابھی ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے تب تک وہ اتحاد میں واپس آنے کا نہیں سوچیں گے۔
گزشتہ روز بھی انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ حکومت میں واپس جانا میرے بس میں نہیں، حکومت کا ساتھ ہی چھوڑدیا تو بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنے؟ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کر دے،پورا بلوچستان پی ٹی آئی جوائن کرلے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت میں واپس نہ جانے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہے، یہ فیصلہ فرد واحد کا نہیں۔ حکومت میں جانا اب میری ذات کے بس میں نہیں۔ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کر دے، بی این پی تو کیا پھر پورا بلوچتسان پی ٹی آئی جوائن کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ساتھ ہی چھوڑدیا تو بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنے؟ انہوں نے بلوچستان نینشل پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ایسا کیا ہے۔ پارلیمانی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے ایوان میں حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہو۔ اختر مینگل نے کہا کہ ہم پہلے بھی حکومت کو وارننگ دیتے رہے۔ حکومت اگر بی این پی کی واپسی کیلئے واقعی ہی سنجیدہ ہے تو بلوچستان کے مسائل کو حل کرے۔