بچپن میں خواہش تھی کہ ڈاکٹر بنوں لیکن نہیں بن سکی ٗآج شدید بے چین ہوں ٗمیرا

  • June 21, 2020, 2:38 pm
  • Entertainment News
  • 153 Views

پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان کی خواہش تھی کہ وہ ڈاکٹر بنیں تاہم وہ اسے پورا نہ کر سکیں۔ اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کی وبا میں فرائض انجام دینے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں میری ڈاکٹر بننے کی بڑی خواہش تھی جو پوری نہ کر سکی اور آج شدید بے چین ہو رہی ہوں۔

میرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر موجودہ مشکل دور میں ڈاکٹرز مسیحا کا کردار ادا نہ کرتے تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ محاذ پر فرائض انجام دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہے اور پوری قوم طبی عملے کی شکر گزار ہے۔