لاہور، نجی ہسپتال کے ملازم کی مریضہ سے زیادتی کی کوشش، ملزم فرار ہو گیا

  • June 22, 2020, 12:35 pm
  • National News
  • 84 Views

لاہور کے نجی ہسپتال کے ملازم کی مریضہ سے زیادتی کی کوشش۔ ملزم فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک نجی ہسپتال کے ملازم نے مریضہ سے زیادتی کی کوشش کی ہے لیکن وہ ناکام ہو گئی۔ ناکامی کی صورت میں پکڑے جانے کے ڈر سے ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ مریضہ کو بلڈپریشر کم ہونے پر نجی اسپتال لایا گیا تھا کہ وہاں ملزم نے مریضہ کی برہنہ تصاویر بنائیں اور زیادتی کی کوشش کی لیکن مریضہ کی بہن کے موقع پر پہنچنے پر ملزم اسپتال سے فرار ہو گیا۔
تا ہم پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ مریضہ سے زیادتی کے الزام میں ایک ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت پورے ملک میں میڈیکل ایمرجنسی جاری ہے۔ کورونا کی وجہ سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ دن رات قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ لیکن اسی دوران کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اس مشکل وقت میں بھی صرف بدفعلی کے بارے میں ہی سوچ سکتے ہیں اور ان کی حقیقت سب کے سامنے آ رہی ہے۔

ممکن ہے کہ لاہور کے اس نجی ہسپتال میں بھی کچھ کورونا کے مریض موجود ہوں اور اس ہسپتال کے ڈاکٹر بھی ان کی خدمت کررہے ہوں، لیکن طبی عملے کے اس شخص نے اس مشکل وقت میں بھی ہسپتال آنے والی مریضہ سے زیادتی کی کوشش کی ہے۔ تا ہم کوشش ناکام بنا دی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس نے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ مریضہ کی بہن کے بروقت پہنچنے کے بعد زیادتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مزید یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔