پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار، وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

  • June 22, 2020, 12:49 pm
  • National News
  • 73 Views

بلال غوری: پی آئی اے طیارے کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو موصول ہونے کے بعد آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد ایوی ایشن ڈویژن میں اعلی سطحی اجلاس جاری ہے جس میں سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت دیگر حکام موجود ہیں۔

اجلاس میں ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراء بھی موجود ہیں جب کہ تحقیاتی ٹیم کے سربراء ایئر کموڈور عثمان غنی کی طیارہ حادثے کی رپورٹ اجلاس میں پیش کردی اور عثمان غنی کی جانب سے طیارے حادثے کی ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ائرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ نے وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان کو پیش کردی، عثمان غنی کی جانب سے اب تک ہونے والی تمام شواہد کو رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں، کپتان کا ڈیوٹی روسٹر،ائیر ٹریفک کنٹرولر سے ہو نے والی گفتگو بھی شامل ہے، طیارے کی بیلی لینڈنگ کی سی ٹی وی فوٹیجزز بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

دوسری جانب فرانس سے آنے والی تحقیقاتی ٹیم نے بلیک باکس ڈی کوڈنگ کی رپورٹ مرتب کرکے پی آئی اے حکام کو دی تھی جب کہ پہلی مرتبہ کسی بھی طیارہ حادثے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں منظرعام پر لائی جائے گی، طیارے حادثے کی ابتدائی رپورٹ آج وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی، وفاقی وزیر ہوا بازی ان کو رپورٹ پیش کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سمیت متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اعلان کیا تھا کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ دارن کو سامنے لایا جائے گا۔

واضح رہے پی آئی اے کے مسافر طیارہ 22 مئی کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گرگیا تھا، طیارے میں 99 افراد سوار تھے جن میں سے کیتان اور کیبن کویو کے 12 ملازمین سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ حادثہ میں معجزانہ طور پر 2 مسافر محفوظ رہے تھے، حادثہ میں محفوظ رہنے والوں میں سی ای او بنک آف پنجاب ظفر مسعود اور ایک مسافر زبیر شامل ہیں۔