صوبے مجھ سے پوچھتے تو کبھی ایسا لاک ڈاﺅن نہ ہونے دیتا.عمران خان

  • June 23, 2020, 1:31 am
  • COVID-19
  • 115 Views

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے یورپ کو دیکھتے دیکھتے پاکستان میں لاک ڈاﺅن کردیا گیا، صوبے مجھ سے پوچھتے تو کبھی ایسا لاک ڈاﺅن نہ ہونے دیتا. احساس پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کرتے ہوئے سوچنا چاہیے تھا کہ اس کا غریب لوگوں پر کیا اثر پڑے گا انہوں نے کہا کہ چین اور یورپ کو دیکھ کر سب نے کہا وبا پھیل گئی ہے اور ہم نے سخت لاک ڈاﺅن کردیا، مجھ پر بڑی تنقید ہوئی لیکن شکر ہے میری بات سن لی گئی، میں نے دباﺅ کا سامنا کرکے سخت لاک ڈاﺅن نہیں کیا.
وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے باعث سروس سیکٹر تباہ ہوگیا ہے، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بالکل بند ہو کر رہ گئے ہیں‘انہوں نے کہا کہ کورونا سے پہلے ہم نے سڑکوں پر سونے والے غریب مزدوروں کے لیے پناہ گاہ اور لنگر کا اہتمام کیا. انہوں نے کہا کہ ہم پناہ گاہوں میں مزید اضافہ کریں گے اور ملک کو اس سطح تک لے کر جائیں گے جس میں غریب طبقے کے لیےرحم اور احساس ہووزیراعظم نے کہا کہ ہمارے لیے چیلنج یہ ہے کہ موجودہ حالات میں کاروبار بھی کھلا رہے اور لوگوں کو احساس بھی دلائیں کہ ایس او پیز کے مطابق کام کرنا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمارا اگلا مہینہ مشکل ہے جس میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن ہوگا، اب سب سے بڑا یہ کام کرنا ہے جن لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے جن میں معمر اور بیمار افراد شامل ہیں مثلا شوگر، بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں والے افراد، ان کے لیے لاک ڈاﺅن کرنا ہے‘انہوں کہ اب سے اگلے ماہ میں اہم کام یہ ہے کہ لاک ڈاﺅن کے اثرات سے غریب طبقے کو اور ان لوگوں کو بچالیں جنہیں کورونا سے سب سے زیادہ خطرہ ہے.