وزیراعظم کی عیدالضحیٰ کیلئے ایس اوپیز جلد مرتب کرنے کی ہدایت

  • June 23, 2020, 1:33 am
  • COVID-19
  • 123 Views

وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کیلئے ایس اوپیز جلد مرتب کیے جائیں، اس بار عید الضحیٰ غیرمعمولی حالات میں منائی جا رہی ہے،عوام کی حفاظت کیلئے ایس اوپیز مرتب کرکے نفاذ یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق حکمت عملی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراطلاعات شبلی فراز، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، اسد عمر، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور دیگر سینئرافسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں آکسیجن کی طلب اور سپلائی، اسمارٹ لاک ڈاؤن، اور عیدالضحیٰ کے حوالے سے ایس اوپیز پر غور کیا گیا۔

بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ہسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے حکمت عملی کے بہتر نتائج موصول ہوئے ہیں۔ کورونا کی روک تھام کیلئے مقامی رہنماؤں کے ساتھ ٹائیگرفورس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عید کے ایس اوپیز کو صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے جلد حتمی شکل دی جائے۔اس بار عید الضحیٰ غیرمعمولی حالات میں منائی جا رہی ہے۔عوام کی حفاظت کیلئے ایس اوپیز مرتب کرکے نفاذ یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا چیلنج ہے کہ لوگ کاروبار بھی کرتے رہیں، اور ایس اوپیز پر عمل بھی کریں، اس کیلئے ہم پوری آگاہی مہم چلانے لگے ہیں، میڈیا ور ٹائیگرفورس کے ذریعے لوگوں کو آگاہی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلاایک مہینہ بڑا مشکل مہینہ ہے، ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا لیکن اب ہمیں جو کرنا ہے، وہ یہ ہے کہ جن لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے، جیسے ہمارے بوڑھے ہیں، اور جن کو بیماریاں ہیں، جن کو عارضہ قلب، ذیابیطس کے مریض ہیں، ان لوگوں کو اور غریبوں کواگر بچا لیا تو ہمارے حالات خراب نہیں ہوں گے۔