پی ٹی آئی حکومت ختم ہوتے ہی 4 لوگ پہلی فلائٹ سے باہر چلے جائیں گے

  • June 23, 2020, 4:35 pm
  • Political News
  • 98 Views

معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہوتے ہی 4 لوگ فوراََ ملک سے باہر چلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے حالیہ انٹرویو نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا ہے۔فواد چوہدری کے انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ کپتان کا کام اچھی ٹیم منتخب کرنا ہوتا ہے۔
لیکن عمران خان کی ناکامی کی یہ وجہ ہے کہ وہ اچھی ٹیم منتخب نہیں کر سکے۔نہیں معلوم ہے حکومت کتنے سال رہتی ہے لیکن فواد چوہدری جس جانب اشارہ کر رہے ہیں تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ چار پانچ لوگ حکومت ختم ہوتے ہی پہلی فلائٹ سے باہر چلے جائیں گے۔انہوں نے ہر وقت اپنی سیٹ بک کروائی ہوتی ہے اور سامان پیک کیا ہوتا ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کر پارہے۔




۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس ایںڈ ٹینکالوجی فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف میں جاری لڑائیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ اسدعمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی کی لڑائیوں سے الیکٹڈ لوگ متاثر ہوئے۔پہلے جہانگیر ےترین نے مخالفت کر کے اسد عمر کو وزارت سے ہٹوایا، بعد میں اسد عمر نے واپس آ کر جہانگیر ترین کو ہی فارغ کروا دیا، اسی طرح شاہ محمود قریشی کی دیگر سیاسی ورکرز کے ساتھ ہونے والی مخالفت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
و فاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی ٹیم ہل کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو موقع مل گیا ہے جو کسی خاص ایجنڈے پر آئے تھے، الیکشن سے قبل عمران خان کے ساتھ نتھیا گلی میں بہت زیادہ وقت گزارا ہے جس کے بعد محسوس کیا تھا کہ وہ اس سسٹم کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیم تیار کی تھی، لیکن آپس میں لڑائیوں کی وجہ سے وہ ٹیم تقسیم ہو گئی اور عمران خان کا مقصد درمیان میں رہ گیا۔