زرداری خاندان نے مقبول میک اپ برانڈ "ہدی" کی بانی کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا

  • June 23, 2020, 4:40 pm
  • Entertainment News
  • 158 Views

زرداری خاندان نے مقبول میک اپ برانڈ "ہدی" کی بانی کو آموں کا تحفہ بھجوایا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،اور آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ اور میک اپ برانڈ ہدی کی شریک بانی مونا قطان کو آموں کا تحفہ بھیجوایا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
زرداری خاندان نے میک اپ آرٹسٹ کو سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار میں موجود اپنے فارم کے آم بھجوائے اور انہیں خصوصی طور پر پیک کروا کر کریٹوں پر بلاول ہاؤس کا لیبل بھی لگوایا ۔مونا قطان نے زرداری خاندان کی جانب سے بھجوائے گئے آموں کے تحفے کا شکریہ انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا اور تصاویر بھی شئیر کی۔
مونا قطان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹس کو آموں کے کریٹ دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن وہ خود بظاہر موجود نہیں۔

ویڈیو میں انہیں آموں کے تحائف بھجوائے جانے پر زرداری خاندان کا شکریہ ادا کرتے بھی سنا جا سکتا ہے۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اور بختاور بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر زرداری خاندان کے میک اپ آرٹسٹ سے کون سے تعلقات ہیں۔