صرف پانچ گانے ، پانچ مزاحیہ سین سے فلم کامیاب نہیں ہوسکتی

  • October 28, 2013, 12:51 pm
  • Entertainment News
  • 202 Views

ممبئی (آن لائن) اداکار جان ابراہم کہتے ہیں کہ بالی ووڈ میں معیاری فلمیں نہیں بن رہی ہیں صرف پانچ گانے اور پانچ مزاحیہ سین سے فلم کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان ابراہم کا کہنا ہے کہ آج کل بالی ووڈ میں اچھی فلموں کی کمی ہے پانچ گانے اور پانچ مزاحیہ سین فلم کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہت ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ بطور فلم پروڈیوسر کوشش کرتا ہوں کہ ایسی فلم بناؤں جو دیکھنے والوں کو ا چھی لگے جیسے کہ مدارس کیفے روکی ڈونر چالیس سالہ سابقہ سپر ماڈل اور اداکار جان ابراہم کہتے ہیں کہ اب انہیں فلم بنانا اچھا لگتا ہے ان کا کہنا ہے کہ اداکاری میں توازن بہت ضروری ہے کیوں کہ کمرشل فلم سے معاوضہ اچھا ملتا ہے اور اچھے سکرپٹ سے عزت ملتی ہے