پولیس کانسٹیبل کے سی ایس ایس امتحانات پاس کرنے کی خبر جھوٹی نکلی، ایس ایچ او اور کانسٹیبل معطل

  • June 24, 2020, 2:13 am
  • Entertainment News
  • 191 Views

پولیس کانسٹیبل کے سی ایس ایس امتحانات پاس کرنے کی خبر جھوٹی نکلی، ایس ایچ او اور کانسٹیبل معطل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج سوشل میڈیا پر ایک خبر ھؤگردش کر رہی تھی کہ پولیس کانسٹیبل نے سی ایس ایس امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی ہے، بتایا گیا تھا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے شاہ رخ کلہورو سی ایس ایس امتحانات میں 78 ویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد بطور اے ایس پی بھرتی ہو گیا ہے۔
اس نے سیٹ نمبر 9326 پر سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا جس کے بعد اب کامیابی کی صورت میں وہ بطور اے ایس پی بھرتی ہو گیا ہے۔اب 78 نمبر پر دیہی سندھ سے کامیاب امیدوار اصل شاہ رخ سامنے آگیا ہے۔ شاہ رخ نے بتایا ہے کہ میڈیا میں ایک جعلی خبر گشت کر رہی ہے کہ میں پولیس کانسٹیبل ہوں اور میرا نام شاہ رخ کلہوڑو ہے جو سرار غلط ہے۔
خیال رہے کہ اس کہانی کا آغاز فیس بک سے ہی ہوا، جب پنوعاقل تھانے کے ایس ایچ او مشتاق جتوئی نے اپنے پیج پر سپاہی شاہ رخ کلہوڑو کی فخریہ انداز میں تصاویر رکھیں، جس نے پھلوں کے ہار پہن رکھے ہیں، ایس ایچ او نے تحریر کیا کہ ''سندھ کا ٹیلنٹ پولیس کانسٹیبل شاہ رخ کلہوڑو اے ایس پی تعینات''۔

فیس بک پر یہ خبر اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ خان نامی نوجوان سامنے آیا جس نے فیس بک پر تحریر کیا کہ ’میرا نام شاہ رخ ہے اور میں شیخ ہوں، میرا تعلق پنوعاقل سے ہے، خدا کے کرم سے مجھے پی ایس پی ایلوکیٹ کیا گیا ہے، میں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کیا تھا اور میں 2018 میں لمز لاہور سے گریجویٹ ہوں۔‘ شاہ رخ نے واضح کیا کہ میڈیا میں ایک جعلی خبر گشت کر رہی ہے کہ ’میں پولیس کانسٹیبل ہوں اور میرا نام شاہ رخ کلہوڑو ہے جو سرار غلط ہے۔‘