2 دہشت گردوں کوبلندی پر بیٹھے رینجرز کے سنائپرز نے نشانہ بنایا

  • June 29, 2020, 3:19 pm
  • Breaking News
  • 120 Views

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ 10 بجے کے قریب 4 دشہت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کر دیاتھا،دو دہشت گرد ابتدا میں ہی مارے گئے جب کہ دو دہشت گرد عمارت کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔یہ دہشت گرد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔
بعد ازاں یہ دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی سے چاروں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔بتایا گیا ہے کہ دو دہشت گردوں کو پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز نے جہنم واصل کیا جبکہ دو دہشت گردوں کو بلندی پر بیٹھے رینجرز کے سنائپرز نے نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور دہشت گردوں فائرنگ کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہو ئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کے فوری طور پر ناکام کیا اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا 5 سیکیورٹی اہلکاروں نے جان کا نظرانہ پیش کر کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ملک دشمن عناصر کا حملہ ناکام دیا۔ شہید ہونے اہلکاروں میں 4 سیکیورٹی گارڈ جب کہ ایک سب انسپیکٹر شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس تھے۔۔دہشت گرد بھاری اسلحے کے ساتھ عمارت میں داخل ہوئے تھے۔۔بتایا گیا ہے کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت جاری تھی۔ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری ہو گیا ہے۔کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 99 پوائنٹ اضافہ جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے.