ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • June 30, 2020, 12:38 pm
  • Business News
  • 132 Views

ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 168 روپے 18 پیسے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معاشی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ملکی کرنسی مارکیٹ میں جو امریکی ڈالر کرونا وائرس بحران سے قبل مسلسل بہترین دکھاتے ہوئے 150 روپے کی سطح پر واپس پہنچ گیا تھا، وہی امریکی ڈالر اب چند ماہ کے دوران ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید52 پیسے کے اضافے سے168.18روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید52پیسے کے اضافے سے 168.18روپے کی بلند ترین سطح تک چلی گئی۔
جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 168.20 روپے تک پہچن گئی۔ واضح رہے کہ آج تک ملک کی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین قیمت 168 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ تاہم پیر کے روز یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ دوسری جانب ڈالر کے علاوہ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 43.90روپے سے بڑھ کر44روپے اور قیمت فروخت 44.40روپے سے بڑھ کر44.50روپے ہوگئی۔ جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 44.90روپے سے بڑھ کر45روپے اور قیمت فروخت 45.40روپے سے بڑھ کر45.50روپے ہوگئی ۔