پی ٹی اے نے ویب سائٹ ہیک ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

  • July 3, 2020, 1:53 pm
  • Science & Technology News
  • 137 Views

پی ٹی اے نے ویب سائٹ ہیک ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی اب پی ٹی اے کی جانب ست تردید کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کی تردید کی گئی ہے جس میں پیغام جاری کیا گیا ہے کہ ہماری ویب سائٹ چل رہی ہے، ہیک ہونے کی خبریں غلط ہیں۔

تا ہم اس ٹویٹر بیان سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ گزشتہ روز چلنے والی خبریں ایک پراپیگینڈا کا حصہ تھیں جسے پی ٹی اے کے حالیہ فیصلے بعد چلایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل پی ٹی اے نے پاکستان کی معروف گیم "پب جی" پر عارضی طور پر پابندی لگا دی تھی، اس پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا تھا جس کے بعد کچھ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ شاید گیم کے کسی دیوانے سے پی ٹی اے کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا ہے۔
تا ہم اب ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات سامنے آنے پر 'پب جی' گیم پر پابندی عائد کردی تھی۔

پی ٹی اے کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم پر ملک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریس رلیز میں بتایا گیا تھا اس گیم کی وجہ سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گیم کی وجہ سے کئی نوجوا خودکشی بھی کر رہے جبکہ اس کی وجہ سے نوجوانوں کے وقت اور صحت کا ضیاع ہورہا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب اس حوالے سے والدین اور لوگوں کے تاثرات لیے جائیں گے کہ انکا اس حوالے سے کیا کہنا ہے۔ تا ہم اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا کے طوفان نے خبریں چلانا شروع کر دی تھیں کہ پی ٹی اے کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے جس کی اب خود پی ٹی نے تردید کر دی ہے۔