بار بار پیسے مانگنے پر لڑکی نے اپنے لالچی بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا

  • July 4, 2020, 8:20 pm
  • Entertainment News
  • 1.18K Views

بار بار پیسے مانگنے پر لڑکی نے اپنے لالچی بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکا بار بار لڑکی سے پیسے مانگتا تھا، منع کرنے پر جذباتی میسجز کرتا تھا اور چھوڑنے کی باتیں کرتا تھا۔ لڑکی نے ایک دن تنگ آ کر اسے ایک مرتبہ پھر منع کیا جس کے بعد دونوں کی گفتگو کے بعد لڑکی نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
تعلق ختم کرنے کے بعد لڑکی نے سوشل میڈیا پر دونوں کی گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کر دیئے ہیں تا کہ مزید لڑکیاں اس طرح کے لڑکوں سے بچ سکیں۔ شیئر کردہ سکرین شاٹ میں دیکھا گیا ہے کہ لڑکی نے رافع نامی لڑکے کو بتایا کہ وہ پیسے نہیں دے سکتی کیونکہ وہ دو دن قبل ہی اپنے والد سے اسے پیسے لے کر دے چکی ہے، لڑکی نے بتایا ہے کہ اس نے لڑکے کو 20 ہزار کی رقم دی تھی لیکن لڑکے نے دوبارہ رقم کا مطالبہ کر دیا۔