بی این پی کا شیخ رشید سے اختر مینگل سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ

  • July 4, 2020, 8:27 pm
  • Political News
  • 286 Views

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے شیخ رشید سے سردار اختر جان مینگل سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی كے مركزی رہنماء و پبلک اكاؤنٹس كمیٹی كے چیئرمین اخترحسین لانگو نے كہا ہے كہ شیخ رشید جیسے لوگ سیاسی تاریخ سے نابلد ہونے كی وجہ سے ہمیشہ دوسروں كی كردار كشی كرتے نظر آئے ہیں۔ سردار اختر جان مینگل كی سیاسی تاریخ كسی سے ڈھكی چھپی نہیں۔

انہوں نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے كہا كہ بدقسمتی سے ڈكٹیٹر پرویز مشرف كے ساتھی آج سردار اختر جان مینگل اور مینگل قبیلے كے خلاف باتیں كررہے ہیں، جسكی تاریخ سے دنیا واقف ہے۔ مینگل قبیلے اور سردار عطاءاللہ مینگل كے خاندان كی سیاسی جدوجہد تاریخ كا حصہ ہے مگر تاریخ سے نابلد آج اُن كے خلاف ایسے الفاظ استعمال كررہے ہیں جس سے ان كی بلوچستان دشمنی واضح ہو رہی ہے۔
اخترحسین لانگو نے یہ بھی كہا كہ بلوچستان نیشنل پارٹی كی بلوچستان كے لئے جدوجہد اور حالیہ گورنمنٹ كا حصہ بننے كے لئے دی گئی شرائط سب كے سامنے ہے۔ ہم نے ہمیشہ اجتماعی مفاد كی بات كی ہے اور پاكستان تحریک انصاف كی حمایت پارٹی قائدین نے بھی 6 نكات پر عملدرآمد کرنے پر تھی مگر آج وفاقی وزیر كے الفاظ انتہائی توہین آمیز ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مطالبہ كرتے ہیں كہ شیخ رشید فوری طور پر معافی مانگیں