پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم، 5 فلکیاتی آبزرویٹریز قائم کرنے کا فیصلہ

  • July 4, 2020, 8:28 pm
  • Science & Technology News
  • 150 Views

اسلام آباد: پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور 5 فلکیاتی آبزرویٹریز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت قومی فلکیاتی مشاہدہ کمیشن کی سائنٹیفک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں 5 فلکیاتی آبزرویٹریز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد اور گوادر میں فلکیاتی آبزرویٹری قائم کی جائیں گی۔