بلوچستان: مبینہ مصنوعی انڈوں کی فروخت کے خلاف کارروائیاں

  • July 5, 2020, 12:09 pm
  • National News
  • 188 Views

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نےکوئٹہ میں مبینہ مصنوعی انڈوں کی فروخت کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، جس کے دوران مصنوعی انڈوں کے دو مراکز اور پانچ دکانیں سیل کردی گئیں۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے مسجد روڈ اور کواری روڈ میں انڈوں کے ہول سیلرز کے معائنے کے دوران دو مراکز اور پانچ دکانوں کو سیل کردیا۔

مذکورہ دو مراکز سمیت متعدد دکانوں سے مبینہ مصنوعی انڈوں کے نمونے لے کر مزید تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت اجزاء سے مصنوعی انڈوں کی تیاری و فروخت پر پابندی عائد ہے۔