آصف زرداری کے وارنٹِ گرفتاری نیب کو ارسال

  • July 7, 2020, 4:07 pm
  • Breaking News
  • 109 Views

احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے وارنٹِ گرفتاری قومی احتساب بیورو (نیب) کو ارسال کر دیئے گئے۔

آصف علی زرداری کے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت کی جانب سے اپنے حکم میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، ان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری تعمیل کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں۔

عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ آصف زرداری 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے اور ایک ضامن پیش کریں، بصورت دیگر آصف زرداری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔