مون سون سسٹم کراچی میں موجود، آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  • July 7, 2020, 4:33 pm
  • Weather News
  • 157 Views

کراچی : محکمہ موسمیات نے‌ خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے، شہر میں 70 سے 80 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے اور بارش کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے، کراچی میں حبس اور مطلع ابرآلود ہے، کل بھی بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہر کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں زیادہ بارش ہوسکتی ہے اور مشرقی حصوں میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کراچی میں اگلا مون سون اسپیل 15 جولائی کے بعدآنےکاامکان ہے۔

سردارسرفراز نے کہا کہ کراچی میں مزید2دن وقفےوقفےسےبارش متوقع ہے، کراچی میں ہوئی بارش کوہیوی رین کہاجاسکتاہے، مزید60سے70ملی میٹربارش کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اگلے اسپیل میں مزید بارش ہوسکتی ہے، مون سون کا سیزن تین ماہ کا ہوتا ہے ، سیزن کے آخری میں معلوم ہوگا کہ کتنی بارش ہوئی۔

خیال رہے گذشتہ روز مون سون کی پہلی بارش نے کراچی کے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا اور بارش کے بعد اب تک شہر میں جگہ جگہ پانی اورکچرے نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔

سب سے زیادہ بارش صدرمیں تینتالیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف بیس فیصل پرچھبیس،ناظم آباد میں بائیس،پی اے ایف بیس مسرور پربارہ ملی میٹربارش ریکارڈ کی۔