مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے چینی فوج 2 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی

  • July 8, 2020, 5:18 pm
  • World News
  • 227 Views

مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے چینی فوج 2 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولنگ پوائنٹ 15 پر ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے مابین بد نظمی کا عمل آج مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کی افواج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے واپس جانا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بھارتی فوج کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افواج چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے واپس جانا شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے لداخ میں موجود بھارتی حکام کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے چینی حکام کے ساتھ تفصیلاََ گفتگو کی ہے جس کے بعد دنوں ممالک کے درمیان فوجیں واپس لے جانے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے سے لداخ کے علاقے میں بھارت کو چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ اس شکست کے بعد بھارت کی جانب سے یہ بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ کسی طرح اپنے شہریوں کا دھیان لداخ سے ہٹا کر پاکستان کی طرف کر دے، لیکن اسے ابھی تک اس میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تا ہم اس حوالے سے نریندر مودی نے لداخ کا دورہ بھی کیا تھا لیکن وہ بھی بھارت کے لئے ایک ناکامی ثابت ہوا تھا کیونکہ اس میں مودی کھل کر چین کا نام تک نہیں لے سکا تھا، تا ہم ان تمام واقعات کے بعد نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، لیکن اب بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے چینی فوج 2 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولنگ پوائنٹ 15 پر ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے مابین بد نظمی کا عمل آج مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک نے فوجیں واپس بلانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔