کرنل کی بیوی کے بعد سیکرٹری کی بیٹی کی انٹری

  • July 9, 2020, 2:33 pm
  • National News
  • 159 Views

:کرنل کی بیوی کے بعد سیکرٹری کی بیٹی کی انٹری، لاہور میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون سابق سیکریٹری کی بیٹی نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خاتون کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کا ایک اور واقع سامنے آگیا تھا۔ لاہور میں پیش آنے والے اس واقعے میں ٹریفک وارڈن نے ایک خاتون کو غلط پارکنگ کرنے پر روکا جس پر خاتون آگ بگولہ ہو گئی۔
ایک صارف نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ صارف کی جانب سے بتایا گیا کہ خاتون نے پہلے غلط پارکنگ کی جب ٹریفک وارڈن نے منع کیا تو اس کو دو تھپڑ بھی رسید کر دیئے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے دھمکیاں اور دست درازی پر اتر آئی ہیں۔
اس کے علاوہ خاتون کو بدتمیزی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کے ساتھ وہ کسی سے فون پربات کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دے رہی ہے کہ میں ایک فون کروں گی تو تمہاری نوکری چلی جائے گی، خاتون نے پولیس اہلکار پر ہاتھ بھی اٹھا دیاتھا۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ ٹریفک وارڈن نے کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی، وہ بس اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا۔اب پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت ہوگئی، 29 سالہ رئیسہ مسعود نیو گارڈن ٹاون کی رہائشی ہے جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا، خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی ایک نجی بینک سے لیزنگ پر لی گئی تھی اس لیے مالکان کی شناخت میں وقت لگا تھا اب گاڑی ٹریس کر کے تحویل میں لے لی گئی ہے جبکہ خاتون کی تلاش بھی جاری ہے۔ رئیسہ مسعود کے خلاف تھانہ گلبرگ لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔