چین سے مذاکرات کے بعد بھارت کی بڑی شکست، اپنے کئی علاقوں سے محروم ہوگیا

  • July 9, 2020, 2:42 pm
  • World News
  • 174 Views

چین سے مذاکرات کے بعد بھارت کی بڑی شکست، اپنے کئی علاقوں سے محروم ہوگیا، چین نے سب سے اہم پیانگونگ تسو جھیل تسو جھیل کے علاقے کا قبضہ چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا، حالیہ جھڑپوں کے بعد چین 8 کلو میٹر بھارتی علاقے کا کنٹرول حاصل کر چکا۔ تفصیلات کے مطابق چین کیساتھ لداخ کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کا معاملہ بھارت کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔
بھارت کے میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک تمام معاملات پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ چین کیساتھ لیا گیا پنگا بھارت کیلئے اس کی تاریخ کی شرمناک ترین شکست بن گیا ہے۔ بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ چین نے بھارت کے جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا، وہ ان علاقے سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔
تاہم بتایا گیا ہے کہ چین نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

چین سے مذاکرات کے بعد بھارت اپنے کئی علاقوں سے محروم ہوگیا ہے۔ لداخ میں بھارتی فوج پٹرولنگ پوائنٹ 14، 15، 17 اور 17 اے میں پٹرولنگ کرتی رہی ہے۔ لیکن اب بفر زون کے معاہدے کا مطلب ہے کہ اب یہ علاقے بھارت کے کنٹرول میں نہیں رہے، بھارتی فوج ان علاقوں میں قدم نہیں رکھ سکتی۔ جبکہ چین پیانگونگ تسو جھیل کے علاقے سے انخلا پر بات کرنے کیلئے تیار نہیں۔
چین نے یہاں 8 کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اس تمام صورتحال میں بھارت میں آوازیں اٹھنے لگی ہیں کہ چین سے مذاکرات کے نتیجے میں بھارت کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی فوجی 2 کلو میٹر کے جس علاقے میں بیٹھی ہے اس کا دعوے دار بھارت ہوتا تھا۔ تاہم اب یہ طے پایا ہے کہ دونوں طرف کے فوجی 2 ، 2 کلومیٹر علاقے تک پیچھے ہٹیں گے اور 4 کلومیٹر کا بفر زون قائم ہو جائیگا۔
بفر زون ایسے علاقے پر مشتمل ہے جو بھارت کے کنٹرول میں تھا، یعنی چین نے کمال چالاکی سے بھارت کا علاقہ چھین لیا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کچھ روز قبل لداخ کے لحاذ پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران چینی فوجیوں نے بھارت کے 20 فوجی ہلاک کر ڈالے تھے۔ جبکہ اسی دوران بھارت کے زیر کنٹرول کافی علاقے اپنے قبضے میں بھی لے لیے تھے۔