آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ:بلے بازوں میں بابراعظم کی بدستور5ویں پوزیشن

  • July 14, 2020, 10:20 pm
  • Sports News
  • 157 Views

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے کھلاڑیوں کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے بابراعظم بیٹنگ رینکنگ میں بدستور5ویں پوزیشن پرموجود ہیں، ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر بولرزرینکنگ میں دوسرے نمبرپرآگئے

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستورسرفہرست ہیں،ویرات کوہلی کا دوسرا اورمارنس لبوشین کا تیسرا نمبرہے جبکہ بابراعظم 800کےساتھ بدستور5ویں نمبرپربراجمان ہیں۔

اسد شفیق 17ویں اورٹیسٹ کپتان اظہرعلی 26ویں نمبرپرموجود ہیں جبکہ بولرزرینکنگ میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈردوسرے نمبرپرآگئے۔

ٹاپ10بولرزمیں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں،محمدعباس2درجےترقی کے بعد 12ویں نمبرپرآگئے ،یاسرشاہ22ویں اورشاہین شاہ آفریدی31ویں نمبرپرموجود ہیں۔