بلوچستان:پی ایس ڈی پی کی جانچ پڑتال،جائزہ لینےکیلئے کمیٹی قائم

  • July 14, 2020, 10:21 pm
  • Breaking News
  • 167 Views

لوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر بلوچستان کی رواں مالی سال کی صوبائی پی ایس ڈی پی کی جانچ پڑتال اور جائزہ لینے کیلے کمیٹی قائم کر دی گئی، عدالت نے کمیٹی کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان اسمبلی کی متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کی جانب سے صوبائی پی ایس ڈی پی کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت۔

سماعت کے دوران رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی کا عدالتی احکامات اور پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے گائیڈ لائنز کے تناظر میں جانچ پڑتال اور جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی جس میں حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء ظہور احمد بلیدی اور انجینئر زمرک خان اچکزئی شامل ہیں

o

اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ اور ملک نصیر شاہوانی کے علاوہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان، صوبائی سیکریٹری قانون بلوچستان، چیف اکانومسٹ بلوچستان و دیگر شامل ہیں۔

کمیٹی کو ایک ہفتے میں پی ایس ڈی پی کی جانچ پڑتال اور جائزہ رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

آئینی درخواست کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی، چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کے سربراہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین بلوچستان اسمبلی پیش ہوئے۔