ملک بھر میں 15جولائی سےتیل سپلائی روکنےکا اعلان

  • July 14, 2020, 10:22 pm
  • Business News
  • 145 Views

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر کل 15 جولائی سے ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کا اعلان کر ديا۔

آئل ٹينکرز کنٹريکٹرز ايسوسی ايشن نے کرایوں ميں اضافے سميت تمام مطالبات پورے کرنے کيلئے 24 گھنٹے کا الٹی ميٹم دیتے ہوئے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔

ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں لہٰذا صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فوری ختم کیا جائے۔

کنٹریکٹرز کے مطالبات ميں وائٹ آئل پائپ لائن ميں سرمایہ کاری، کمرشل لوڈنگ کو فوری بند کرنے اور پرانی گاڑیوں سے متعلق واضح پالیسی بھی شامل ہے۔