امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

  • July 16, 2020, 3:49 pm
  • Entertainment News
  • 255 Views

امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے امجد صابر کی صاحبزادی نے بھی اس شعبے میں قدم رکھ لیا ہے جس کے بعد بہت کم عرصے میں وہ ٹک ٹاک اسٹار بن گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حورین صابری نے کچھ ماہ قبل ہی اپنا انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا اور صرف چند ماہ میں اُن کے انسٹاگرام پر 54 ہزار سے زائد جب کہ ٹک ٹاک پر 51 ہزار سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں۔

View this post on Instagram

✨

A post shared by Hoorain Amjad Sabri (@hoorainn._) on


حورین صابری کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے سوال کیا جا رہا تھا کہ کیا آپ واقعی امجد صابری مرحوم کی بیٹی ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حورین صابری نے اپنے والد معروف قوال امجد صابر کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جس کے بعد لوگوں نے ان کی باتوں کا یقین کر لیا۔


واضح رہے کہ کراچی میں 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ان کے کسی بیٹے یا بیٹی کو اس طرح سوشل میڈیا پر منظرعام پر آتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ 4 سال قبل شہید ہونے والے امجد صابری کی بات کی جائے تو وہ آج بھی لاکھوں دلوں پر راج کر رہے ہیں، ان کی نعتیں اور قوالیاں لوگ آج بھی اسی جوش اور جذبے کے ساتھ سنتے ہیں جیسے پہلے سنتے تھے۔ ماضی میں اور موجودہ وقت میں فرق بس اتنا ہے کہ کچھ سال قبل امجد صابری ہمارے درمیان موجود تھے، لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔