چینی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

  • July 16, 2020, 4:00 pm
  • Breaking News
  • 134 Views

چینی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخ پر چینی کی دستیابی تو دور کی بات ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے ریٹ مزید دو روپے بڑھ گئے ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہورمیں فی کلو چینی پچاسی سے نوے روپے تک فروخت ہو رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کریک ڈاؤن کے باوجود چینی کی قیمت میں کمی ہونے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ تاجروں کو ہول سیل مارکیٹ سے چینی فی کلو 81 سے 83 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی سستی ہونے کی بجائے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ سب دکانوں کا اپنا اپنا ریٹ ہے کوئی بھی چیز سستی نہیں ملتی بس صرف اعلانات ہوتے ہیں۔
اس اضافے کے بعد بات کرتے ہوئے تاجروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ستر روپے کلو چینی فروخت کروانے کیلئے سپلائی انتظامیہ خود دے۔

ہم کیسے اور کہاں سے بیچیں چینی اس ریٹ پر، اس ریٹ سے زیادہ تو اکبری منڈی ہول سیل میں بھی نہیں ملتی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز منافع خووں کیخلاف تین سو54 کارروائیاں کی ہیں۔ پچاس ہزار جرمانہ عائد کر کے چھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن اب مارکیٹ میں عوام کو چینی مہینگے داموں دی جا رہی ہے جس پر عوام کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 7 روز میں چینی 80روپے 82 پیسے سے 82روپے 96 پیسے فی کلوہوگئی۔ جون میں چینی 24 پیسےفی کلو مہنگی ہوئی تھی۔ تا ہم اب اس کی قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد لاہورمیں فی کلو چینی پچاسی سے نوے روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔