سول ایوی ایشن ملازمین کا عید کے دو بونس فوری ادا کرنے کا مطالبہ

  • July 16, 2020, 4:06 pm
  • National News
  • 141 Views

کراچی: سول ایوی ایشن ملازمین نے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دو بونس فوری ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے ملازمین کی یونین نے ڈائریکٹر ایچ آر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دو بونس فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملازمین نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ سی اے اے بورڈ کی منظوری کے باوجود عید الفطر پر بونس ادا نہیں کیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی فوری طور پر دونوں عیدوں کا بونس ملازمین کو ادا کرے۔

ڈائریکٹر ایچ آر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے ملازمین کرونا وائرس کے باوجود اپنے فرائض ادا کرتے رہے۔ کرونا کے دوران دیگر محکموں میں ملازمین کو خصوصی الاؤنس دیے گئے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دیگر محکموں کے برعکس سی اے اے ملازمین کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا۔