پاکستان: کورونا کیسز 259999، اموات 5475

  • July 17, 2020, 11:39 am
  • COVID-19
  • 146 Views

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی مرتب کی گئی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 85 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 49 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 475 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 70 ہزار 787 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 895 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار 737 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 10 ہزار 68 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 922 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 89 ہزار 23 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 2 ہزار 59 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 486 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 124 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 454 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 157 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 385 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 128 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 775 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 39 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 808 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 46 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 907 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 16 لاکھ 76 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ 52 ہزار 120 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ92 ہزار 745 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 50 لاکھ 75 ہزار 115 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 887 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 لاکھ 84 ہزار 260 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔