كوئٹہ ميں پانی كی شديد قلت؛ بچے اور بزرگ دور دزار علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور

  • July 17, 2020, 11:42 am
  • National News
  • 155 Views

كوئٹہ ميں پانی كی شديد قلت کے باعث بچے اور بزرگ دور دزار علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت كوئٹہ ميں شدید گرمی تو دوسری طرف کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا بُرا حال ہے جب کہ کوئٹہ کے مضافات میں یہ دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب پانی کی قلت ایک اور بڑا مسئلہ سے جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے، پانی كی قلت كے باعث بچے اور بزرگ دور دزار علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے پانی کی عدم دستیابی پر کہا ہے کہ پانی کی شدید قلت سے ذہنی کرب میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دور دراز علاقوں سے پانی بھر بھر کر تھک چکے ہیں لہذا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اور ہمیں اس اذیت سے چھٹکارا دلایا جائے۔

واضح رہے گزشتہ برسوں کے دوران بارشوں میں کمی اور شہر میں پانی کی قلت کے باعث ٹینکرمافیا ہنہ جھیل سے بھی پمپوں کے ذریعے پانی نکال رہا تھے جس کی وجہ سے جھیل مکمل خشک ہو گئی تھی اور اگر موسم گرما میں بارشیں نہیں ہوئیں تو جھیل ایک بار پھر خشک ہونے کا خدشہ ہے۔