مولانا طارق جمیل کی چوہدری برادران سے ملاقات

  • July 17, 2020, 11:43 am
  • National News
  • 162 Views

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ دینی معاملات پرا سٹینڈ لیا جو کہ نہایت قابل ستائش ہے۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے چوہدری برادران سے ان کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر ملاقات کی اور شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کےلئے آپ کے گھرانے کو چُنا ہے۔ چوہدری برادران نے ہمیشہ دینی معاملات پر اسٹینڈ لے کر امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے۔ تحفظ ناموس رسالت ﷺ، تحفظ ناموس صحابہؓ اور دینی کتب کی اشاعت سے پہلے متحدہ علماء بورڈ سے منظوری کا بل چوہدری پرویز الہٰی کی کاوشوں سے منظور ہوا۔

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی نے مولانا طارق جمیل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے علماء کرام کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،اس ملاقات میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی شریک تھے۔