کراچی: تھانوں کی حدودختم،واردات کامقدمہ قریبی تھانےمیں درج ہوگا

  • July 17, 2020, 11:45 am
  • National News
  • 162 Views

کراچی پوليس نے شہريوں کی سہولت کيلئے فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں کہیں بھی واردات ہونے کی صورت میں شہری جس تھانے میں چاہیں وہاں مقدمہ درج کروا سکتے ہيں۔کراچی پوليس چيف نے فرياديوں کيلئے تھانوں کی حدود ختم کردی ہے۔

ایڈيشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیرِصدارت اجلاس ميں بدھ کو اہم فيصلےکرلئے گئے۔

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شہری جہاں چاہیں مقدمہ کرائیں،تھانوں کی حدود ختم کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے تسلیم کیا کہ تھانوں کی حدود کی وجہ سے فریادی پریشان ہوتے ہيں،تھانوں کی حدودکی وجہ سےشہریوں کوپریشان نہ کیاجائے۔

غلام نبی میمن نے کراچی کےتھانیداروں کوجرم کی اطلاع ملتےہی مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا ہے جبکہ ناقص تفتیش کرنےوالےافسران کيخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایس پی انوسٹی گیشن تفتیشی افسران کو تربیت کورسز بھی کرائیں۔ایڈشنل آئی جی کراچی نے حالیہ دہشت گردی میں ملوث عناصرکی گرفتاری پر10لاکھ روپے انعام کابھی اعلان کیا ہے۔