ماں نے بیٹے کی جان بچانے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی

  • July 17, 2020, 1:28 pm
  • Breaking News
  • 201 Views

ماں نے بیٹے کی جان بچانے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع گوجرہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک ماں نے اپنی ممتا میں اپنے بیٹے کی جان بچانے کے لئے اپنی جان دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چلتی ٹرین سے اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے ماں نے چھلانگ لگا دی جس کے بعد بیٹا بچ گیا لیکن ماں کی جان چلی گئی، بیٹا شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
اس بارے تفصیلات ابھی تک مںظرعام پر نہیں آئی، تاہم یہ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں ننھا بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے جس کے بعد اسے ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں ہوسکا کہ جس ماں کے ساتھ وہ سفر کر رہا تھا، وہ اب نہیں رہی، تاہم وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ماں کی ممتا کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا، اکثر ماں کی ممتا کے حوالے سے باتیں سنتے رہتے ہیں، لیکن اس طرح کے واقعات اس بات کا ثبوت ہوتے ہیں کہ ماں اپنے بچے کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔

اس سے قبل بھی اس طرح کا ایک واقع پیش آچکا ہے جہاں خانیوال میں بھی ایک ماں نے بچے کی جان بچانے کے لئے ٹرین سے چھلانگ مار دی تھی۔ اس واقعے کی بات کی جائے تو ایبٹ آباد سے بذریعہ ریل گاڑی کراچی جانے والے خاندان کا ایک بچہ چلتی ٹرین سے نیچے گرا تو ماں نے بھی چھلانگ لگا دی تھی۔ چار سالہ شایان اس وقت نیچے گرا جب ریل گاڑی چنی گوٹھ اور لیاقت پور کے درمیان پہنچی۔ شایان اور اسکی ماں دونوں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے، تا ہم اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا تھا۔ اب اسی طرح کا ایک اور واقع پیش آیا ہے لیکن اس میں ماں اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہے جبکہ بیٹا شدید زخمی ہونے کے بعد اس وقت مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔