پی ٹی آئی کا ووٹر ہو کر کہہ رہا ہوں کہ اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ سویپ کرے گی

  • July 18, 2020, 12:23 pm
  • Political News
  • 182 Views

پی ٹی آئی کا ووٹر ہو کر کہہ رہا ہوں کہ اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ سویپ کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار مبشرلقمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا سپورٹر ہوں، لیکن میں پی ٹی آئی کا ووٹر ہو کر کہہ رہا ہوں کہ اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ سویپ کرے گی۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنی سب سے بڑی اپوزیشن ہے، عثمان بزدار اور محمود خان کی ڈیلیوری زیرو ہے، انہوں نے اپنی گورننس سے اپنی عوام کو بدظن کر دیا ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کی 12 کروڑ کی عوام عثمان بزدار نے ناخوش ہے، مجھے تو لگتا ہے کہ کوئی روحانی طاقت ہے جو عثمان بزدار کا دفاع کر رہی ہے، ورنہ یہ ابھی تک ناکام ہو چکے تھے۔
خیال رہے کہ دوسری جانب عثمان بزدار کو تبدیل کرنی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے لیکن تجزیہ نگاروں اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس بات کا اشارہ دیا جا رہا ہے کہ عثمان بزدار کا متبادل تلاش کر لیا گیا ہے۔ عثمان بزدار کے متبادل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس سے قبل تجزیہ نگار حامد میر کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ متبادل کون تیار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا بہت مضبوط متبادل تیار ہو چکا ہے، لیکن میں نام نہیں بتا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار حامد میر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں عثمان بزدار کا متبادل تیار ہو چکا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی نام نہیں بتا سکتا، لیکن جس دن اشارہ ہو گیا، اس دن وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ممکنہ طور پر اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں بھی اس متبادل کی حمایت کر دیں گی۔