عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت مستحکم مگرپاکستان میں نیاریکارڈ

  • July 18, 2020, 12:33 pm
  • Business News
  • 199 Views

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 650 روپے جبکہ 10 گرام سونا 94 ہزار 007 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 1806 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم ہے۔