پاکستان کاکلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

  • July 18, 2020, 12:34 pm
  • National News
  • 138 Views

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈرکلبھوشن یادیوکو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا ، حکومت نے یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز اعتراضات اٹھانے پر کیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈرکلبھوشن یادوکوایک بار پھر قونصلررسائی دینے کا فیصلہ کرلیا، بھارت کوتیسری قونصلر رسائی کے حوالے سے رسمی طورپرآگاہ کردیا گیا۔

پاکستان نے سیکیورٹی اہلکار کے بغیرقونصلررسائی دینے کی پیشکش کردی جبکہ پاکستان کوبھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اعتراضات اٹھانے پرفیصلہ کیا گیا تھا،کلبھوشن یادیو کے حوالے سے یہ تیسری قونصلر رسائی ہوگی،قونصلررسائی کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کردیا گیا۔