معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • July 19, 2020, 12:58 pm
  • Entertainment News
  • 184 Views

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری۔ اسٹیج اداکار اپنی سابقہ اہلیہ کو بچوں کا خرچہ نہ دے سکے جس پر لاہور کی ایک فیملی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ طارق ٹیڈی اپنی دو بیٹیوں جو کہ ان کی سابقہ اہلیہ کے پاس ہیں کا خرچہ دینے میں ناکام رہے ہیں جس پر لاہور کی ایک فیملی کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ اسما نے کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ ان کے سابقہ شوہر ان کی بیٹیوں کے اخراجات نہیں دے رہے ہیں اور وہ اکیلی اپنی بیٹیوں کی پرورش کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ اداکار کی سابقہ اہلیہ نے کورٹ سے درخواست کی کہ ان کے سابقہ شوہر کو پابند کیا جائے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ بچوں کے اخراجات دیں جس پر لاہورکی ایک فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کامیڈین طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔