وفاقی حکومت نے میٹرک کے نتائج دینے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

  • July 19, 2020, 1:05 pm
  • Education News
  • 194 Views

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے میٹرک 2020کے نتائج کا اعلان 20جولائی پیر کو کیا جائے گا۔نتائج کے اعلان کے لیے فیڈرل بورڈ کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی، اعلامیہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود ہوں گے۔
بورڈ اعلامیہ کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے اپنے داخلہ فارم میں موبائل نمبر درج کیے تھے ان کا رزلٹ ایس ایم ایس کے زریعے ان کو بھیج دیا جائے گا۔بورڈ اعلامیہ کے مطابق نتائج فیڈرل بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pkپر دستیاب ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق ایس یم ایس کے زریعے معلوم کر نے کیلئیFB{Roll Nmber}لکھ کر 5050پر بھیجنا ہو گا۔
اعلامیہ کے مطابق اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو30جولائی تک اس کا رزلٹ موصول نہ ہو تووہ کنٹرولرامتحانات سیکریسی درخواست دے کر اپنا رزلٹ بغیر فیس کے حاصل کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 سمتبر سے کھولے جائیں گے، جولائی کے دوسرے ہفتے سے ایس او پیز کے تحت فنی تعلیم اور مدارس کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ عید کے بعد یونیورسٹیوں کو اختیار ہو گا کہ وہ 30 فیصد طلباء کو ہاسٹلز میں رکھ سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر حالات موافق نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی کے دوسرے ہفتے سے فی تعلیم کے ادارے امتحانات لے سکیں گے جبکہ مدارس کو بھی امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ امتحانات کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہو گا اور جو ادارے اسی او پیز پر عمل نہیں کریں گے ان کو امتحانات لینے سے روک دیا جائے گا۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 15ستمبر کو نجی و سرکاری سکول کھولنے کا اعلان کردیا، کورونا کیسز کی یومیہ اور ہفتہ وار جائزہ لیا جا رہا ہے، تجویز ہے کہ پندرہ ستمبر سے سکول کھول دیے جائیں، لیکن سازگار ماحول میں ہی سکول کھولے جائیں گے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب حکومت نے سکول کھولنے کی عارضی طور پر 15 ستمبر کی تاریخ تجویز کی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد اور پھیلاؤ کا یومیہ اور ہفتہ وار جائزہ لیا جارہا ہے۔ اگر کورونا کی صورتحال بہتر اور سازگار ماحول ہوا تو سخت ایس اوپیز کے تحت 15 ستمبر سے سکول کھول دیں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں بھی کہا تھا کہ ابھی ہم 15ستمبر کو سکول کھولنے کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کررہے۔ مجھ پر سکول کھولنے کیلئے بڑا دباؤ ہے، لیکن میں کسی کا دباؤ برداشت نہیں کروں گا۔