تمام پاکستانی پائلٹس کلیئر،ملازمتیں بحال

  • July 19, 2020, 1:08 pm
  • Breaking News
  • 111 Views

ویتنام ایئرلائن نے اپنے ملک میں ملازمت کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹس کو کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں ملازمتوں پر بحال کردیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہنوئی میں ویتنامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ویتنام کی مختلف ایئرلائنز میں کام کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹس کی پاس جائز اور صحیح لائسنس موجود ہیں۔

سرکاری بیان کے مطابق کوئی بھی پائلٹ پرواز کے واقعے یا حفاظتی خطرے میں ملوث نہیں رہا۔ ویتنام حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہوابازی کے ریگولیٹری ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے تمام لائسنس صحیح ہیں۔