خوبصورت پھولوں کی طرح دکھنے والے کیڑے

  • July 19, 2020, 1:10 pm
  • Science & Technology News
  • 163 Views

پہلی نظر میں اگر آپ اسے دیکھیں گے تو آپ کو ایسا لگے گا کہ شاید یہ کوئی پھول ہے لیکن جب آپ اسے اچانک حرکت کرتے ہوئے دیکھیں گے تو آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ یہ کوئی خوبصورت پھول نہیں بلکہ یہ ایک کیڑا ہے۔

یہ خاص کیڑے اللہ نے پھول اور پودوں کی طرح بنائے ہیں اور دیکھنے والا بھی اسے دیکھنے کے بعد دنگ رہ جاتا ہے اور اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا کہ یہ واقعی کیڑے ہیں۔

ان کیڑوں کا نام 'آرکڈ مینٹس' ہے جو خاص طور پر ملائیشیا میں پائے جاتے ہیں، یہ کیڑے بے شمار خوبصورت اور شوخ رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔

یہ کیڑے رنگ برنگے پھولوں پر بیٹھے ہوتے ہیں اور جیسے ہی ان کے قریب کوئی مکھی یا تتلی آئے تو یہ فوراً اسے کھا لیتے ہیں اور یہی ان کی خوراک ہوتی ہے۔

کیڑے کھانے کے علاوہ یہ اپنے سے بڑے کیڑوں کا بھی شکار کرتے ہیں جن میں چھپکلی اور مینڈک بھی شامل ہیں، لیکن آپ کو ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ انسانوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے۔