کوئٹہ:ماڈل بکرا منڈی میں ایس او پیز کے مطابق انتظامات،320 فٹ کا شیڈ نصب

  • July 19, 2020, 2:09 pm
  • National News
  • 151 Views

کوئٹہ:ماڈل بکرا منڈی میں ایس او پیز کے مطابق انتظامات،320 فٹ کا شیڈ نصب
19 جولائی ، 2020

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری بلدیات صالح محمد ناصر اور ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے احکامات پر چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بلوچ کی ہدایات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے ماڈل بکرا منڈی ایس او پیز لے آؤٹ پلین کے مطابق انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں چھوٹے اور بڑے جانوروں کے لئے الگ الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں، اس کے علاوہ میونسپل ویٹرنری ڈاکٹر اور محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی بھی یقینی بنائی جا چکی ہے۔ اور ایس او پیز کے تحت پیڈلڈ ہینڈ واش یونٹس بھی منڈی کے مختلف داخلہ و خارجی مقامات پر نصب کئے گئے ہیں، خریدار اور مویشیوں کی سہولت کے پیش نظر پینے کے صاف پانی کی پانچ ٹینکیاں مختلف مقامات پر رکھ دی گئی ہیں جہاں سے لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی میسر ہوگا اس کے علاوہ مسجد کے لئے بھی جگہ مختص کر دی گئی ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محکمہ پی ڈی ایم اے اور لائیو سٹاک کی جانب سے روزانہ متعدد بار جراثیم کُش سپرے فائر بریگیڈ باوزر اور مینوول ہینڈ پمپ کی مدد سے کی جاتی ہے، اس کے علاوہ مویشی منڈی کے مختلف مقامات پر 320 فٹ کا ایک شیڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے اور دوسرے پر کام جاری ہے، ماڈل مویشی منڈی مشرقی بائی پاس میں تمام انتظامات میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی سربراہی میں انجام دئیے گئے ہیں جس میں مزید بہتری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔