طلبہ سے زیادتی کے ملزم سارنگ شر کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے، پولیس

  • July 19, 2020, 9:37 pm
  • National News
  • 300 Views

خیرپور میں طالب علموں سے زیادتی کے ملزم سارنگ شر کا کریمنل ریکارڈ ہے، ملزم کے خلاف 3سے زائد مقدمات درج ہیں۔یہ بات ایس ایس پی خیرپورنے اس حوالے سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ایس ایس پی خیر پور کے مطابق طالب علموں سے زیادتی کرنے والے ملزم سارنگ شر کی لاک اپ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ضلع نوشہرو فیروز کے تھانہ ہالانی کی ہے، ملزم ڈکیتی کے الزام میں 2015 میں نوشہرو فیروز میں گرفتار ہوا تھا۔واضح رہے کہ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم سارنگ شر نے لاک اپ میں دیگر قیدیوں کے ساتھ محفل سجائی ہوئی ہے۔ویڈیومیںطلبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کے چہرے پر شرمندگی کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔دوسری جانب سارنگ شر کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم اظہار خاصخیلی کو بھی گرفتار کر لیا ہے جو ملزم سارنگ شر کا ساتھی ہے اور بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز اظہار خاصخیلی کے پاس موجود ہیں۔