نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

  • July 20, 2020, 2:29 pm
  • Breaking News
  • 192 Views

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ دنیا بھر کو اپنی صلاحیتوں سے متاثر کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی ذاتی زندگی بھی لوگوں کو بے شمار متاثر کر ہی ہے۔ لیکن ان کی ایک ٹک ٹاک ویڈیوبھی منظرعام پر آئی ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ ویڈیو کی بات کی جائے تو جیسنڈا آرڈرن سے مشابہت رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹک ٹاک اسٹار بریس ویل نے منظرعام پر اپنے آپ کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم متعارف کروایا، اچانک ویڈیو میں حقیقت میں جیسنڈا آرڈرن سامنے آجاتی ہیں۔


یڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ بریس ویل ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کہتی ہیں کہ ’او ہیلو آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر جواب ملتا ہے جیسنڈا ۔
‘ بعدازاں دونوں نے خوب قہقہے لگائے اور ویڈیو کا اختتام کردیا تاہم یہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس میں جیسنڈا آرڈرن کو دیکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت عالمی وبا کورونا کے خلاف باخوبی لڑنے کی وجہ سے اس وقت جیسنڈا آرڈن کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، اس وقت دنیا بھرمیں ان کے اقدامات کی تعریف کی جا رہی ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کی ان کی حکومت میں وہ پہلا ملک بنا تھا جس نے کورونا وائرس کا شکست دے دی تھی۔

جیسنڈا آرڈرن نہ صرف ایک اچھی سیاسی شخصیت کے طور پر دنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے طرز عمل سے بھی لوگ متاثر ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب ان کی ٹک ٹاک ویڈیو کو بھی اتنا ہی پسند کیا جا رہا ہے جتنا ان کے اقدامات کو پسند کیا جا رہا تھا، تاہم ان کے مداحوں کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو کو وائرل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا، وہاں ہی نیوزی لینڈ بھی اس کی لپیٹ میں آگیا تھا، لیکن جسینڈا آرڈن کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے نیوزی لینڈ کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔