قدرت نے 5 سیاروں کی سیر ایک ہی رات میں ممکن بنا دی

  • July 20, 2020, 2:35 pm
  • Science & Technology News
  • 184 Views

قدرت نے 5 سیاروں کی سیر ایک ہی رات میں ممکن بنا دی، ماہرین فلکیات نے کہا کہ آج رات 5 سیاروں کا بغیردوربین نظارہ کیا جاسکے گا، عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل کا نظارہ نصف رات کو ممکن ہوسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ آج رات 5 سیاروں کا بیک وقت دلچسپ نظارہ کیا جاسکے گا۔
عموماً رات کو آسمان پر 2 سے 3 سیارے نظر آتے ہیں۔ لیکن آج پانچوں سیاروں کو بغیر دوربین دیکھا جاسکے گا۔ پانچ سیارے ایک ساتھ دیکھنے کا نظارہ نصف رات کو ممکن ہوسکے گا۔ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل ایک ساتھ آسمان پر دکھائی دینگے۔ پانچوں سیاروں کو بغیر دوربین دیکھا جاسکے گا۔
سیاروں کے یکجا ہونے کے مناظرآئندہ کچھ راتوں تک دیکھے جاسکیں گے۔

کراچی میں مطلع ابرآلود ہونے کے باعث آسمان پر ہونے والی یہ دلچسپ سرگرمی دیکھنا مشکل ہوگی۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے کہاکہ قدرت نے 5سیاروں کی سیر ایک ہی رات میں ممکن بنا دی ہے۔مشرق میں زحل سیارہ موجود ہے۔سیارہ پلوٹو مشتری کے بالکل قریب ہے، مشتری اور زحل دونوں بغیر دوربین کے واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔سیارہ پلوٹوکو بھی کسی طاقتور دوربین کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے۔