سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور سلیمان رفیق کی ضمانت سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

  • July 21, 2020, 11:07 am
  • Breaking News
  • 115 Views

سپریم کورٹ نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن سکینڈل میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلیمان رفیق کی ضمانت سے متعلق کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ پیر کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے 87 صفحات پر مشتمل جاری کردہ تفصیلی تحریری فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد آزاد جمہوری ریاست کے لئے حاصل کیا گیا، پاکستان کو بنے 72 سال اور آئین پاکستان کو بنے ہوئے 47 سال ہو چکے ہیں، آئین پاکستان ہر شخص کی عزت ا ور وقار کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں جرم ثابت ہونے کے بعد سزا دی جاتی ہے، جس مقدمہ میں کسی شہری کی عزت اور آزادی کا سوال ہو وہاں عدالتوں کو سختی کے ساتھ استغاثہ کے مقدمہ کو جانچنا چاہئے، امریکہ کے چیف جسٹس کے بقول ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم نے آئین کی تشریح کرنی ہے۔
تفصیلی فیصلے میں حبیب جالب کے شعر کا ذکربھی کیا گیا ہے۔ عدالتوں کو ضمانت دینے اور گرفتاری کے اختیارات میں توازن رکھنا چاہئے، کسی شخص کی آزادی سے متعلق ججز کو مکمل ذہن کا استعمال کرنا چاہیے،ضمانت دینے یا نہ دینے سے متعلق ٹرائل کورٹ میں ملزم کی حاضری کے اصول کو دیکھنا چاہئ