میں تو چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ میری دہری شہریت ہے: زلفی بخاری

  • July 21, 2020, 11:09 am
  • Breaking News
  • 147 Views

میں تو چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ میری دہری شہریت ہے، معاون خصوصی اورسیزپاکستانی زلفی بخاری نے انکی دہری شہریت پر تنقید کیے جانے کے جواب میں کہا ہے کہ میں تو چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ میری دہری شہریت ہے، میں فخر سے کہتا ہوں کے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کی نمائندگی کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہیں تو کابینہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بٹھا سکتے ہیں،یہ وزیراعظم کا اختیار ہے، کسی کو بھی کابینہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں،ہم کابینہ کے ممبر نہیں لیکن ہمیں ہرہفتے اجلاس میں بلایا جاتا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوہری شہریت پر وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کرلیا گیا۔
وزیراعظم کا یہ مطلب نہیں تھا۔ شہباز گل، معید یوسف، ندیم افضل کے پاس غیرملکی پاسپورٹ نہیں۔ فرض کریں کوئی مشیرغیرملکی رہائش رکھتا ہے توبتایا جائےکہ قانون کہاں ٹوٹا؟ اوورسیزپاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی میں مزید ترمیم کررہے ہیں۔


پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں قانون سازی متوقع ہے۔ اوورسیزپاکستانی غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگر کابینہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی چاہیں تو بٹھا سکتے ہیں،یہ وزیراعظم کا اختیار ہے، وزیراعظم کسی کو بھی کابینہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں۔ یہ تودوہری شہریت کی بات کی جارہی ہے،اگر کوئی دوہری شہریت نہ بھی رکھتا ہو، وزیراعظم بزنس رولز کے تحت اس کو بھی بلاسکتے ہیں۔میں کابینہ کا ممبر نہیں ہوں، معید یوسف، ظفرمرزا، افضل چن، شہباز گل کابینہ کا ممبر نہیں ہے۔میں فخر سے کہتا ہوں کے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کی نمائندگی کرتا ہوں۔