کئی معاونین خصوصی اربوں روپے جائیدادوں کے مالک، لیکن ان کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں

  • July 21, 2020, 11:10 am
  • Political News
  • 146 Views

کئی معاونین خصوصی اربوں روپے جائیدادوں کے مالک، لیکن ان کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں ہے، کابینہ ڈویژن دستاویزات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونینِ خصوصی اور مشیران اربوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں لیکن کسی کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ دستاویزات کے مطابق عبدالرزاق داؤد 1ارب 35کروڑ کے مالک ہیں لیکن ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے۔
انکی اہلیہ بھی 40کروڑ کے اثاثوں کی مالک ہیں لیکن ان کے پاس بھی ذاتی گاڑی موجود نہیں ہے۔ اسی طرح شہزاد ارباب 12کروڑ کے اثاثے رکھتے ہیں لیکن انکی ملکیت میں بھی کوئی گاڑی نہیں ہے۔ دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کروڑوں کے مالک ہیں لیکن ذاتی گاڑی ان کے پاس بھی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ آج وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثہ جات ظاہر کرنا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے، سابق حکمران بھی اپنے اثاثے اور شہریت ظاہر کریں۔

لیکن اب اس حوالے سے سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ یہ تمام مشیران اور معااونینِ خصوصی جو اربوں کی دولت کے مالک ہیں ان کے پاس گاڑی کیسے نہیں ہے۔ دستاویزات میں یہی لکھا ہے کہ ان میں سے کسی کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے لیکن تمام لوگ ہمیشہ بڑی بڑی گاڑیوں میں دیکھے جاتے ہیں۔ اکثر عہدیداروں کے اہلِ خانہ کے نام پر بھی گاڑیاں نہیں ہیں تو یہ کن گاڑیوں میں پھرتے ہیں۔
یہ سوال اس وقت میڈیا پر گردش کر رہے ہیں تاہم حکومت یا کسی معاونِ خصوصی کی جانب سے اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ ایک جانب حکومت وزیراعظم کے مشیران اور معاونین کے اثاثے ڈکلئیر کرنے پر کریڈٹ لے رہی ہے دوسری جانب اسی حوالے سے کئی سوال بھی اٹھا دیے گئے ہیں۔ آج مراد سعید، شہباز گل اور زلفی بخاری کی جانب سے اثاثے ڈکلئیر کرنے کے حوالے سے بیانات آتے رہے لیکن اب انتظار کیا جارہا ہے کہ وہ کروڑوں کی جائیدادیں رکھنے کے باوجود گاڑیں نہ رکھنے کے حوالے سے کیا کہتے ہیں۔