سبزی والے کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

  • July 21, 2020, 11:12 am
  • National News
  • 183 Views

سبزی والے کی 7 سالہ بچی سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع پشاور کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں ایک کمسن 7 سالہ بچی کو سبزی فروش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ اس بارے میں پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے والد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز میری بیٹی سبزی لینے کیلئے گئی تھی جو تھوڑی دیر بعد روتے ہوئے واپس گھر آئی اور بتایاکہ سبزی فروش صنم گل نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
شکایت موصول ہونے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے بچی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے بھجوا دیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے۔ پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جہاں کمسن بچوں یا بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کچھ دن قبل بھی اسی طرح کا ایک اور واقع پیش آیا تھا جس میں استاد نے ٹیوشن پڑھنے کیلئے گھر آنے والے 2 کمسن طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، استاد بچوں سے زیادتی کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بناتا رہا جو کہ بعد میں وائرل ہوگئی تھی۔

بچوں کے ولدین نے پولیس کو بتایا کہ 12 اور 14 سال کی عمر کے طالب علموں ملزم سارنگ کے گھر ٹیوشن پڑھنےجاتے تھے اور وہیں ان کے استاد نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم پولیس نے والدین کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ تاہم بعدازاں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم رواں سال ہی ہائی اسکول ٹیچنگ سے ریٹائر ہوا اور چند سال پہلے ہی خیرپور منتقل ہوا تھا، ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی، ٹیلے گرافک ایکٹ اور زیادتی کی دفعات شامل کر لی گئی تھی۔
یہ ایک واقع نہیں ہے، اگر ماضی کے واقعات کا حساب لگایا جائے تو اس طرح کے بے شمار واقعات ہمارے سامنے آجاتے ہیں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان واقعات میں ابھی تک کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔